اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم محمد قاسم انسٹاگرام آئی ڈیز کے ذریعے یہ مواد اپ لوڈ اور شیئر کرتا تھا جبکہ خاتون کے شوہر اور رشتہ داروں کو واٹس ایپ پر بھی بھیجا گیا۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔