بالی ووڈ جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کی 19ویں سالگرہ، سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل

بالی ووڈ جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کی 19ویں سالگرہ، سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے، جو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں کی بڑی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کی شادی 20 اپریل 2007 کو ہوئی تھی، اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا بچن ہے۔ سالگرہ کے موقع پر ایشوریا رائے نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ تصویر میں ایشوریا کے ہاتھ میں گلدستہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش تھیں، تاہم اس پوسٹ کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ابھیشیک بچن پہلے بھی ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ دیویا دتہ اور کاجول سمیت کئی فنکاروں نے بھی جوڑے کے لیے مبارکباد اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔