لاہور(کرائم رپورٹر)نادرا کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وین لگانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ نادرا کی موبائل وین کماہاں، مغلپورہ، دروغہ والا اور صدر کینٹ میں لگائی جائے گی، جبکہ اس کے علاوہ ٹائون شپ، مدینہ کالونی، رائیونڈ سٹی اور گرین ٹائون میں بھی یہ وین لگائی جائے۔ موبائل رجسٹریشن وین کی ٹائمنگ صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگی۔اس سہولت کے ذریعے شہری نہ صرف اپنی شناختی دستاویزات بنوا سکیں گے بل کہ شناختی دستاویزات کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔