پنجاب یونیورسٹی ،پرائیویٹ رجسٹریشن کادوبارہ مرتب کردہ شیڈول جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی رجسٹریشن برانچ نے پرائیویٹ رجسٹریشن کادورباہ مرتب کردہ شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس/کامرس سالانہ امتحان 2025 کے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ 10 مارچ تک ہے۔ ادھر پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف پولیمر اینڈ ٹیکسٹائل انجینئرنگ اور نجی پولیمر انڈسٹریز کے مابین کوٹنگز، چپکنے والی، سیلنٹ، ایلسٹومرز اور پینٹس ٹیکنالوجیزکے لئے مشترکہ لیبارٹری کے قیام کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں ہوئی۔