نادرا کی برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے موبائل رجسٹریشن مہم کا آغاز آج ہوگا

 برمنگھم (آئی این پی )    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے  قومی شناختی کارڈ بنانے اور دیگر شناختی دستاویز کی تیاری کیلئے برطانیہ میں موبائل رجسٹریشن ڈرائیو کا آغاز کرے گی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے  اس مہم کا باضابطہ آغاز  آج  سے ہوگا۔اتھارٹی کے اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ضروری شناختی خدمات فراہم کرنا ہے، موبائل رجسٹریشن برٹن آن ٹرینٹ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ، ڈونکاسٹر کے مقام پر عوام کی سہولت کیلئے موجود ہوگی۔