نادرا کی پنشنرز کیلئے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت،988 نادرا مراکز اور 500یونین کونسلز سے بھی سرٹیفکیٹ مفت بنوایا جا سکتا ہے

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نادرا نے اہم اقدام کرتے ہوئے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت متعارف کرادی۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ پنشنرز اب گھر بیٹھے پاک آئی ڈی سے سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں، موبائل ایپ استعمال نہ کرنے والے پنشنر کے خاندان کا کوئی فرد سرٹیفکیٹ بنوا سکتا ہے، پروف آف لائف کی مفت سہولت 5 ہزار ای سہولت فرنچائزز پر بھی دستیاب ہے۔988 نادرا مراکز اور 500 یونین کونسلز سے بھی سرٹیفکیٹ مفت بنوایا جا سکتا ہے، نادرا مراکز اور یونین کونسلز میں پنشنرز کو ترجیحی بنیاد پر خدمات فراہم کی جائیں گی، موبائل رجسٹریشن وین، بائیکر سروس اور مین پیک سروس کے ذریعے بھی سہولت دستیاب ہوگی۔وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع، سی جی اے اور ایم اے جی کے اشتراک سے سہولت فراہم کی گئی، نادرا نے سی جی اے اور ایم اے جی کے پنشنرز کے لیے نیشنل پنشنرز رجسٹر قائم کر دیا۔یہ رجسٹر پنشنر کی شناخت اور پروف آف لائف سٹیٹس کی ڈیجیٹل تصدیق کا مستند ذریعہ ہے، پنشنر کی وفات ڈیتھ نوٹیفکیشن ٹول یا سی آر ایم ایس میں درج ہونے پر پنشن کنٹرولر کو اطلاع مل جائے گی