سعودی عرب :نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے وزٹ کا شیڈول جاری

پاکستانیوں کو نئی شناختی دستاویزات کی فراہمی گھر کے قریب ترین فراہم کی جائے گی 
 تمیمی نیو کیمپ ظہران ایسٹرن پراونس میں مقیم پاکستانیوں کے لئے کیمپ لگایا جائے گا 
اسلام آباد(آئی این پی )نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوںکیلئے خصوصی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے وزٹ کا شیڈول جاری کر دیا ۔نادراکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو نئی شناختی دستاویزات کی فراہمی، تبدیلی یا تجدید کی تمام تر کارروائی ان کے گھر کے قریب ترین فراہم کی جائے گی۔ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان ایمبیسی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر الظہران میں دورہ کرے گی جہاں تمیمی نیو کیمپ ظہران ایسٹرن پراونس میں مقیم پاکستانیوں کے لئے کیمپ لگایا جائے گا،اس کیمپ میں 24 اور 25 جولائی 2026 بروز جمعہ اور ہفتہ، صبح 8 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک (مقامی وقت کے مطابق) پاکستانی شہریوں کو ان کی مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں گی۔