لاہور(اپنے کامرس رپورٹر )نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لاہور اور اس کے گرد و نواح میں مختلف ڈاک خانوں میں نادرا کے خصوصی کائونٹرز قائم کر دئیے گئے۔ لاہور کے 5اہم ڈاکخانوں میں نادرا کے کائونٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ لاہور ریجن کے منتخب اضلاع میں بھی 11ڈاکخانوں میں خصوصی نادرا کائونٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جن میں لاہور کینٹ، جی پی او اور مانگا منڈی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیر شاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ اور قصور میں بھی یہ کانٹرز قائم کیے گئے ہیں۔