بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پردو،دو ہزار کے 24 ای چالان موصول
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر شہری موٹرسائیکل قیمت کے برابر جرمانہ کروا بیٹھاہیلمٹ، لین لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکل سوار کو 55ہزار دوسو روپے جرمانہ کیا گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے دو،دو ہزار روپے کے 24 ای چالان جبکہ لین لائن، سٹاپ لائن اور سگنل کی خلاف ورزی پر 9 ای چالان موصول ہوئے۔