عملدار نے ہیلمٹ لٹکا رکھا تھا جو ہینڈل میں پھنس گیا، موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کینال روڈ کے جناح انڈر پاس کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیاپولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عملدار کے نام سے ہوئی ہے جو اعوان ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ نوجوان نے ہیلمٹ سر پر پہننے کے بجائے موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ لٹکا رکھا تھایوٹرن لیتے وقت ہیلمٹ ہینڈل میں پھنس گیا جس کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی۔بے قابو موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیاپولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور لاش کو تحویل میں لے لیابعدازاں قانونی کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔واضح رہے کہ پولیس حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور ہیلمٹ لازمی پہنیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔