لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے میں بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقے میں آئوٹ فال روڈ کے قریب ٹرک گزرتے ہوئے بجلی کی مین تاروں سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ٹرک کے اوپر چھت پر بیٹھا شخص کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے مزید کارروائی۔شروع کردی۔