دبئی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں دبئی امیگریشن اتھارٹی کا کہنا ہے غیر ملکی تارکین وطن کی سہولت کے لیے آن لائن ایگزٹ پرمٹ کا اجرا ء کردیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایگزٹ پرمٹ حاصل کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ دی گئی مہلت 31دسمبر 2024سے قبل امارات سے چلے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے جرمانے سے محفوظ رہ سکیں۔