برطانیہ:غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کیخلاف کریک ڈائون

  غیر قانونی ملازمتیں دینے کا الزام ثابت ہونے پر مالکان پر فی ملازم 60ہزار پائونڈ تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے ،رپورٹ
لندن(آئی این پی ) برطانیہ میں پناہ لیے ہوئے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کے خلاف بڑ ے پیمانے پر کریک ڈائو ن جاری ہے۔ برطانوی امیگریشن حکام کے مطابق ملک میں پناہ لیے ہوئے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کو غیر قانونی ملازمتیں دینے کا الزام ثابت ہونے پر مالکان پر فی ملازم 60 ہزار پائونڈ تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔برطانوی حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو کم تنخوا دے کر ان کا استحصال کیا جا رہا تھا۔