ابوظہبی (یواین پی) متحدہ عرب امارات کے حکام نے گائیڈ لائنز میں ریزیڈنس پرمٹ حاصل کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کردی۔ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی نے رہائشی اجازت نامے جاری کرنے، تجدید اور اس میں ترمیم کرنے کے طریقہ کار اور اقدامات کی وضاحت کی ہے، یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل خدمات اور آٹومیشن کے عزم کے مطابق ہے۔