14260 افراد کواقامہ قوانین اور4954 کو سرحد ی خلاف ورزیوںپر گرفتار کیا گیا
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں 22 ہزار غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 16 جنوری سے 22 جنوری 2025 کے درمیان ہوئی ہیں جن میں سے 14260 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،4954 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 3341 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔