اسرائیلی فوج کا گذشتہ 52 روز سے شمالی غزہ کا محاصرہ جاری،شہداء کی تعداد 44ہزار249ہوگئی
غزہ(آئی این پی )قابض اسرائیلی فورسز کے غزہ میں رہائشی عمارتوں اور ہسپتالوں پر حملے جاری رہے، بمباری سے مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہدا ء کی مجموعی تعداد 44 ہزار 249 ہوگئی، 1 لاکھ 4 ہزار 746 زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوج کا گذشتہ 52 روز سے شمالی غزہ کا محاصرہ جاری ہے۔