المواصی میں پناہ گزین کیمپ پر بم برسائے گئے،شہداء میں ماں بیٹی بھی شامل
غزہ(آئی این پی)عالمی فوجداری عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج جنگی جرائم سے باز نہ آئی۔غزہ میں صہیونی فورسزکی جانب سے رہائشی علاقے پر بمباری کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہیدہوگئے۔المواصی میں پناہ گزین کیمپ پر بم برسائے گئے۔ ماں بیٹی سمیت چار فلسطین شہید ہوئے۔