شہید ہونے والوں میں تین صحافی اور دو کم عمر بچے بھی شامل ہیں،عالمی میڈیا
غزہ (یواین پی)ایک جانب امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کی دستخطی تقریب میں امن و امان کی یقین دہانی کرا رہے تھے تو دوسری جانب اسرائیل فلسطینیوں پر قہر ڈھا رہا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری تھم نہ سکی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور فضائی حملوں میں کم از کم 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں تین صحافی اور دو کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں جن کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے