یومِ تکبیر: ملک بھر میں تقریبات اور قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ

یومِ تکبیر: ملک بھر میں تقریبات اور قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پر 28 مئی کو یومِ تکبیر بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 اس موقع پر کراچی سے خیبر، اور گلگت سے گوادر تک قومی یکجہتی اور دفاع وطن کے عزم کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

 ریلیاں، تقاریب، اور پرچم کشائی
لاہور: تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے ریلیاں نکال کر پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے وابستہ سائنسدانوں اور دفاعی قوتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔سرگودھا: ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے قومی یکجہتی کے مظاہرے کے طور پر خصوصی ریلی کا اہتمام کیا۔جھنگ، بہاولنگر، لودھراں، ڈی جی خان: ان شہروں میں بھی تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد ہوا جن میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
 سندھ اور بلوچستان میں تقاریب
سکھر اور خیرپور: عوام نے ریلیاں نکال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔چمن، نصیرآباد، جعفرآباد، سبی: بلوچستان کے مختلف شہروں میں اسکولوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ ڈیرہ بگٹی اور بولان میں عوامی ریلیاں نکالی گئیں۔
 خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں سرگرمیاں
سوات: پرچم کشائی اور واک میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔آزاد کشمیر: نکیال، سماہنی، بھمبر میں تقاریب ہوئیں، جبکہ وادی نیلم میں ایل او سی پر واقع شہداء کی یادگار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
 قوم کا خراجِ تحسین
پاکستانی عوام نے 1998ء میں بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں کیے گئے پاکستانی ایٹمی تجربات کو ملک کی خودمختاری اور دفاع کا سنگ میل قرار دیا۔ عوام نے وطن کے معماروں، سائنسدانوں اور مسلح افواج کو سلام پیش کیا اور وطن سے وفاداری کے عہد کی تجدید کی۔