سکیورٹی گارڈ سے فائرنگ کا تبادلہ میں چور ہلاک

نامعلوم چور دکان سے لاکھوں مالیتی نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو رہے تھے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)دکان میں چوری کی واردات کے بعد فرار ہوتے ملزمان اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم ہلاک، جبکہ اس کے ساتھی لاکھوں روپے مالیتی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ریلوے روڈ کے دکاندار محسن عدیل نے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان اس کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ نے ملزمان کے ساتھ مزاحمت شروع کردی اور مبینہ طور پر دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگیا اور بعدازاں دم توڑ گیاجبکہ اس کے ساتھی نقدی اور دیگر سامان لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔