چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود میں سکیورٹی گارڈ کو گولی مار دی گئی، زخمی سکیورٹی گارڈ کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواحی گا ئوں 14 چودہ ایل کا مکرب خاں سکیورٹی گارڈ موٹر سائیکل پر اپنی ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار کا شف اور محمد آصف گولیاں مار کر فرار ہو گئے، مکرب خاں نے کچھ عرصہ قبل ملزموں کی بہن کو خاندانی تنازع کی بنا پر طلاق دے دی تھی، جس کا بدلہ لینے کی خاطر دونوں بھائیوں نے مکرب خاں کو گولی مار دی، پولیس تھانہ کسووال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔