گارڈ کی فائرنگ، سکیورٹی کمپنی کیخلاف کارروائی شروع

اونکس سکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری30 دن میں جواب طلب ،دفاتر عارضی طور پر سیل کردیے گئے 
 ن لیگی ایم پی اے کے مہمانوں کی گاڑی کیساتھ موجودگارڈزنے فائرنگ کی،مقدمہ دہشت گرد ی کی دفعات کے بغیر درج 
لاہور(پبلک نیوز ،کرائم رپورٹر)بیجنگ انڈر پاس میں سکیورٹی گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعہ پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ذرائع کے مطابق اونکس سکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری اور دفاتر عارضی طور پر سیل کردیے گئے سکیورٹی کمپنی کو 30 یوم میں شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروانے کے احکامات دے دیئے گئے غیر تسلی بخش جواب پر اونکس سکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز کا لائسنس منسوخ ہوگاسکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو سوموار کو پرسنل ہیرنگ کیلئے بھی طلب کرلیاگیادوسری طرف ن لیگی ایم پی اے کے مہمانوں کی گاڑی کیساتھ موجودگارڈزنے فائرنگ کی۔شہری عمران کاغیرملکی مہمانوں کی گاڑیوں کے قافلے میں آنے کی کوشش پرجھگڑاہواپولیس نے کہا شہری عمران نے سکیورٹی کی گاڑیوں کو ایک بار ٹکر بھی ماری۔شہری عمران کے بار بار گاڑی ساتھ لگانے پر گارڈزنے فائرنگ کی،سکیورٹی گارڈزکارویہ غیر پیشہ وارانہ تھا جس نے طیش میں آکرگولی چلائی۔ایم پی اے ایمانوئل اطہرنے مہمانوں کیلئے پنجاب پولیس سے سکیورٹی دینے کی درخواست کی تھی پولیس کیجانب سے غیرملکی مہمانوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس ڈیوٹی بھی لگائی گئی تھی۔ایم پی اے نے مزیدسکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کمپنی سے2ڈالے اور6گارڈزحاصل کیے تھے،پولیس نے سکیورٹی کمپنی بین کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا۔سکیورٹی گارڈز کا شہری پر تشددواقعے کا مقدمہ دہشت گرد ی کی دفعات کے بغیر درج کرلیا گیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا دعوی کیا تھاڈی آئی جی آپریشنز لاہوراپنے حکم پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری عمران کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ میں اقدام قتل ، تشدد اور ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑیوں میں سوار سکیورٹی یونیفارم پہنے گارڈز نے تشدد کیا ، ملزمان نے کار روکتے ہی فائرنگ کردی ، واقعہ میں ملوث 4ملزمان کو گزشتہ روز ہی گرفتار کرلیا گیا،سکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔