چیتا گھسنے کا واقعہ بیدیا ں روڈ پر پیش آیا،دیگر فارم ہائوسز بھی الرٹ
پتا نہیں چل سکا چیتاکہاں سے آیا، وائلڈ لائف کی تحقیقات شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)بیدیاں روڈ پر زبیر بٹ کے فارم ہائوس میں چیتے کے داخلے کا واقعہ پیش آیا، جہاں سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق چیتا فارم ہائوس کے احاطے میں داخل ہو گیا تھا، جس پر فوری کارروائی کی گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو طلب کیا تاکہ چیتے کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا سکیں تاہم پولیس کے مطابق یہ تاحال معلوم نہیں ہو سکا چیتا کہاں سے آیا تھا،وائلڈ لائف حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،علاقے کے دیگر فارم ہائوسز کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔