فائرنگ سے4افراد زخمی ،سکیورٹی گارڈ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق ملزم اور مضروب افراد لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے تھے، جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کی،راشد، اسرار، عثمان اور قربان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزم شاذاب سے پستول برآمد کرلیا گیا۔