ڈھاکہ(خصوصی رپورٹ )بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے رہائی کا حکم بھی دے دیا۔ اظہر الاسلام 2012 سے قید میں تھے۔ اظہر الاسلام ان 6 سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جنہیں حسینہ واجد کے دور حکومت میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جماعت اسلامی کے 4 اور بی این پی کے ایک رہنما کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ ان کے وکیل ایس منیر نے صحافیوں کو بتایا کہ اظہر کو انصاف ملا ہے۔