عبیدالقادر، بہائوالدین نسیم،محمد علی ،شیخ فضل ،مینول ،صدام ، شیخ ولی عاصف شامل ہیں
انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزا ہوئی، فیصلہ مجرمان کی غیر موجودگی میں سنایا گیا
ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کے 7 رہنمائوں کو سزائے موت سنا دی گئی ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنمائو ں کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی۔عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ مجرمان کی غیر موجودگی میں سنایا گیا۔ سزائے موت پانے والوں میں:عبیدالقادر،اے ایف ایم بہائوالدین نسیم،محمد علی عرفات،شیخ فضل شمس پراش،مینول حسین خان نکھل،صدام حسین،اور شیخ ولی عاصف عنان شامل ہیں۔