ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما اے ٹی ایم اظہرالاسلام کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ فیصلہ 27 مئی 2025 کو سنایا گیا۔اظہرالاسلام 2012 سے قید تھے اور 2019 میں انہیں 1971 کی آزادی جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ان پر 1,200 افراد کے قتل، خواتین کی عصمت دری اور دیگر سنگین جرائم کا الزام تھا۔ سپریم کورٹ نے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ان کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہو سکے، اور اس لیے انہیں بری کیا جاتا ہے۔