بنگلادیش انتخابات : جماعت اسلامی اتحاد نے 32 حلقوں کے نتائج چیلنج کر دئیے

جماعت کے رہنماں نے 32 حلقوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات جمع کرائیں: حمید الرحمن 
ڈھاکہ (آئی این پی ) بنگلادیش میں حالیہ عام انتخابات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت میں قائم اتحاد نے 32 حلقوں کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں باضابطہ شکایات جمع کرا دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کیمطابق   جماعت کے رہنماں نے 32 حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات جمع کرائیں۔سینئر رہنما حمید الرحمن آزاد کے مطابق ان حلقوں میں ان کے امیدواروں کو غیر منصفانہ طور پر ہرایا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ووٹنگ کے اختتام پر جعلی ووٹ، رشوت، دھمکیوں اور تشدد کے واقعات پیش آئے