بنگلادیش، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم انتقال کر گئے

 ڈھاکا (آئی این پی)بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم احتجاجی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے اور انتقال کرگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دوپہر کے وقت ریلی کے مقام پر تقریر کے دوران ابوالہیثم کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ زمین پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر ضلع شہر کے نجی ہسپتال منان ہارٹ فائونڈیشن لے جایا گیا، جہاں شام تقریبا ساڑھے چار بجے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا