پشاور، پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگانے پر پیپلز پارٹی کے رہنما ئوں کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(خصوصی رپورٹ )پشاور میں پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگانے کا مقدمہ تھانہ شرقی میں درج کر لیا گیا۔پشاور میں اسمبلی چوک پر پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران مشتعل مظاہرین نے پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی تھی، اس واقعے کا مقدمہ پی ٹی آئی کارکن عارف کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں توڑ پھوڑ، جلا ئوگھیرا ئواور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، جب کہ مقدمہ میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہمایوں خان، ملک عظمت، اور ضیااللہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے۔ویڈیوز کی مدد سے ملزموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔