شجاعت حسین پارٹی رہنما ئوں کی ملاقات

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما ئوں نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، جنرل سیکرٹری ق لیگ طارق حسن، ق لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان سمیت دیگر موجود تھے۔ ندیم پہلوان نے اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے چودھری شجاعت کو بریفنگ دی۔ چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کے تمام تنظیمی ونگز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔