پشاور: پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگانے پر مقدمہ درج

پشاور(آئی این پی ) پشاور میں پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگانے کا مقدمہ تھانہ شرقی میں درج کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق پشاور میں اسمبلی چوک پر پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران مشتعل مظاہرین نے پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی تھی، اس واقعے کا مقدمہ پی ٹی آئی کارکن عارف کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں توڑ پھوڑ، جلا ئوگھیرا ئواور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، جب کہ مقدمہ میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہمایوں خان، ملک عظمت، اور ضیااللہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں شاہ ذوالقرنین، احسان اللہ اور دیگر نامعلوم کارکنان بھی نامزد ہیں۔