پی ٹی آئی رہنما بلال منصور پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل

 کراچی (آ ئی این پی )پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے پی ٹی آئی کراچی کے رہنما بلال منصور نے ملاقات کی، اس موقع پر سعید غنی، سہیل انور سیال اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی  موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلال منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، فریال تالپور نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔