فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز میں مریضوں سے ملاقات ، عیادت کی
لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میڈیکل فیکلٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ڈاکٹر شعیب اسلم و دیگر موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے ایگزا مینیشن سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا،سیکرٹری کو امور میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ادھر خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹا ئون کا دورہ کیا،ڈین اور فیکلٹی نے ملاقات کی۔ڈین ڈاکٹر الیاس نے دانتوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے مختلف وارڈزکا دورہ کرکے مریضوں سے ملاقات اور عیادت بھی کی۔ انہوں نے سٹورروم میں ادویات کا سٹاک سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔