اسلام آباد(آئی این پی )ایئر یونی ورسٹی اسلام آباد کے طلبہ و فیکلٹی ممبران پر مشتمل گروپ کا سینیٹ آف پاکستان، پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ،58رکنی گروپ پر مشتمل ایئر یونی ورسٹی اسلام آباد کے طلبہ و فیکلٹی ممبران نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایوان بالا کے اعلیٰ حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہائوس آمد پر خوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں پر وفد کو سینیٹ اجلاس کی کارروائی بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔