پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے دو سالہ ٹیکنیشنز کے سالانہ اور سپلیمنٹری امتحانات شروع

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے دو سالہ ٹیکنیشنز کے سالانہ اور سپلیمنٹری امتحانات شروع ہو گئے۔سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر شعیب اسلم نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب بھر کے 26 اضلاع میں 56 اور آزاد جموں کشمیر کے 3 امتحانی مراکز میں امتحان لیا جا رہا ہے۔ 37000 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔