لاہور(کرائم رپورٹر) لفٹ گرنے کے بعد اسے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ لفٹ کی سہولت نہ ہونے سے آرتھو پیڈک وارڈ کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ریمپ کے ذریعے مریضوں کو شفٹ کیا جانے لگا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال لاہور کے آرتھوپیڈک وارڈ کی لفٹ گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود کو واقعہ کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔