کراچی(آئی این پی )کراچی کی مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا۔دورے کے موقع پر طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے لیے جی او سی ملیر گیریژن کراچی کے ساتھ خصوصی مکالماتی نشست کا اہتمام کیا گیا، اس نشست میں طلبہ و اساتذہ کو قومی سلامتی، موجودہ چیلنجز اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔طلبہ و فیکلٹی ممبران نے جدید اسلحے، فائرنگ کی عملی مشقوں اور فوجی جوانوں کی جنگی مہارتوں کا مشاہدہ کیا، جی او سی ملیر نے خصوصی نشست کے دوران دشمن کے منفی پروپیگنڈے کے مثر توڑ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی