لاہور(کرائم رپورٹر)فیکلٹی کی تعیناتیوں کیلئے اہلیت کے معیار کو بڑھانے کیلئے پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے کمیٹی قائم کر دی ۔کمیٹی ایچ ای سی کرائیٹیریا کے علاوہ مزید معیارات قائم کرے گی،کمیٹی نئی سفارشات تیار کرے گی،مقصد معیاری پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور لیکچرار زکو بھرتی کرنا ہے،کمیٹی 5 اراکین پر مشتمل ہے۔پرووائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کمیٹی کے کنوینر مقررکئیگئے ۔ڈاکٹر مولانا راغب نعیمی،ڈاکٹر تصور حیات ،ایچ ای سی اسلام آباد اور پی یو اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی کمیٹی کے ممبر مقرر کئیگئے ۔