میانوالی میں دیوار اور آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد دم توڑ گئے ، ملتان میں بھی ایک شخص دم توڑ گیا
بلگراں میں بادل پھٹنے سے خاتون چل بسی ، مسجد شہید، چار مکانات تباہ ،ہری پور،نوشہرہ میں 2 اموات
اسلام آباد، راولپنڈی ،مظفر آباد، پشاور، کوئٹہ(بیورو رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد، پنجاب کشمیر ،پختونخوا ، بلوچستان میں آندھی ، طوفان،بارش اور کلائوڈ برسٹ سے 7افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے ،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ڑالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب بھر میں طوفان اور بادباراںسے 3افراد جاں بحق سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ترجمان ریسکیو کے مطابق راوالپنڈی میں 2 بچے چھت سے گرنے والی چیز سے اور ایک شخص سیڑھی سے گرنے سے زخمی ہوگیا اٹک میں کچا مکان گرنے سے ایک 22 سالہ عورت زخمی ہوگئی میانوالی میں تھانہ مکڑوال کی دیوارتیز ہوا کی وجہ سے گر گئی ایک شخص معمولی زخمی ہوگیاگوجرانوالہ میں تیز آندھی کی وجہ سے ایک لڑکی چھت سے صحن میں گر گئی میانوالی میں تیز آندھی کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص جاںبحق ہوگیامیا نوالی میں تیز آندھی کی وجہ سے چھت سے سولر پلیٹ گر گئی ، سولر پلیٹ سر میں لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیامیانوالی گلزار مدینہ کالو خیل کالا باغ بازار، کالا باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاملتان واحد پٹرول پمپ شجاع آباد روڈ پر تیز آندھی کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاملتان ڈیرا اڈہ چوک کے قریب آندھی کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیاملتان فاروق پورہ چوک پورانا شجاع آباد روڈ پر آندھی کے باعث سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیاملتان جلال پور پیر والا میں تیز آندھی کی وجہ سے چھت سے سولر پلیٹ گر گئی، مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں میں بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ)کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کے باعث چار مکانات اور ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کوئیک رسپانس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی آپریشن جاری ہے۔کوٹلی آزاد کشمیر میں آندھی اور بارش کے مختلف حادثات میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔ شدید آندھی کے باعث عمارتوں کے دروازے بھی ٹوٹ گئے۔ ہری پور اور نوشہرہ میں دیوار گرنے کے واقعے میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔ شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب اور کے پی میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورالائی میں بھی آندھی اور مٹی کا طوفان آیا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کے بعد بارشوں اور ڑالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، بعض علاقوں میں بادل پھٹنے، آندھی، طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع پشاور، سوات، مانسہرہ، شانگلہ، باڑہ، لنڈی کوتل، بالاکوٹ اور وادیٓ کاغان میں موسلا دھار بارش اور ڑالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم کچھ علاقوں میں تیز اندھی اور بارش نے تباہی مچا دی۔۔شانگلہ کی تحصیل بشام شنگ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔ پشاور کے علاقے متنی میں بھی ہوٹل کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔سوات کے علاقوں مینگورہ، مالم جبہ اور کالام میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ شانگلہ کے الپوری اور گردونواح میں شدید ڑالہ باری ریکارڈ کی گئی۔نوشہرہ میں طوفان کے باعث مختلف مقامات پر درخت اور دیواریں گرگئیں۔ حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ مدینہ کالونی میں دیوار گرنے سے ضعیف العمر شخص زخمی ہوا۔تیز طوفان کے باعث اکوڑہ خٹک سمیت جگہ جگہ درخت اکھڑ گئے، طوفان کے باعث بعض مقامات پر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ایبٹ آباد اور گردونواح میں طوفانی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم ندی نالوں میں طغیانی سے مانسہرہ روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا۔ مری میں بھی طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے جبکہ بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گردونواح میں یکم جون تک بارش کا امکان ہے۔ آباد میں تیز جھکڑ کے باعث درخت گر گئے، نیشنل پریس کلب میں ایک بڑا بل بورڈ گرگیا جس کے بعد ڈی سی اسلام آباد نے تمام بڑے بل بورڈز فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت جاری کر دی۔اسسٹنٹ کمشنرز کو نشیبی علاقوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ ادھر کوہستان کے علاقے لوئر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم پر طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ہو گئی۔ ڈی پی او کوہستان نے تمام تھانوں اور چوکیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔