چین:نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 20افراد ہلاک،متعددزخمی

نرسنگ ہوم میں موجود دیگر افراد کوطبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ،تحقیقات جاری
 بیجنگ (آئی این پی )چین کے صوبے ہیبائی میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے کم سے کم20افرادہلاک ہوگئے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق نرسنگ ہوم میں آگ گذشتہ رات لگی جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نرسنگ ہوم میں موجود دیگر افراد کوطبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔