تحریک انصاف کے 25ارکان’’باغی‘‘ ملک احمد

عدم اعتماد کی باتیں چھوڑ دیں، پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے سیاستدان موجود جو پارٹی کے طر ز سیاست سے متفق نہیں : ملک احمد خان
لاہور(خصوصی رپورٹ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ عدم اعتمادلانے کی صورت میں تحریک انصاف کے 20سے 25 ارکان پارٹی چھوڑ سکتے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور مشورہ دیا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنا چھوڑ دیں.انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے سیاستدان موجود ہیں جو پارٹی کے طرزِ سیاست سے متفق نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے عدم اعتماد کے وقت پی ٹی آئی کے 20، 25 اراکین پارٹی کو چھوڑ جائیں .ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا اور سیاست کی آڑ میں جرم کی اجازت نہیں دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ جرم کرکے اسے سیاست کا لبادہ پہنانے سے بڑا جرم کوئی نہیں بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ملک احمد خان نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’‘را‘‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را‘‘ دہشت گردی میں ملوث ہے اور پاک فوج اس دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرے گی سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ رہائی اور ڈیل کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ خبریں سچ ہیں تو پھر دو تین سال سے تقاریر کا تماشا کیوں لگایا ہوا ہے؟.