دمشق (آئی این پی ) مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شامی اپوزیشن رہنما اور حیات التحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی جن کا اصل نام احمد حسین الشرع ہے ان کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔احمد حسین الشرع کی سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں ملٹری لباس میں دیکھا جا سکتا ہے تاہم ویڈیو میں ان کا چہرہ نظر نہیں آرہا، ویڈیو میں ابو محمد الجولانی کو ایک سرسبز جگہ پر سجدہ شکر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔