ملک میں ٹیکنوکریٹس حکومت بنائیں گے، عبوری حکومت مارچ 2025 تک کام کرے گی
دمشق(آئی این پی )شام کے باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے کہا ہے وہ بشارالاسد کی حکومت کی سکیورٹی فورسز کو تحلیل کرکے بدنام زمانہ جیلوں کو بند کردیں گے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق جاری بیان میں باغیوں نے اس بات کا اعادہ کیا وہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنائیں گے۔ ان کے گروپ کی موجودہ عبوری حکومت مارچ 2025 تک کام کرے گی۔