جے آئی ٹی نے تمام افرادکو تحقیقات کیلئے آج 12بجے طلبی کے نوٹس جاری کئے،۔ سوشل میڈیا ٹیم ،بیرسٹرگوہر ،اسدقیصراوردیگر شامل
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا کرنے والی پی ٹی آئی کے 15رہنماوٓں اورسوشل میڈیا ٹیم سمیت 25افراد کو آج 7 مارچ کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جیآئی ٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس،اسلام آباد کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہر افشانی اور بے بنیاد الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے،جیآئی ٹی کا مقصد قانون کیمطابق مجرموں کی شناخت اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔ جنہیں طلب کیا گیاہے ان میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، روٓف حسن ،فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر ،کنول شوزب ،تیمور سلیم خان، اسد قیصر، عون عباس ،شاہ فرمان ،عالیہ حمزہ ملک ،شہبازشبیر،وقاص اکرم ، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک،اظہر مشوانی،نعمان افضل،جبران الیاس اورسلمان رضا زیدی شامل ہیں۔ان کے علاوہ زلفی بخاری، موسیٰ ورک اورعلی حسنین ملک کوبھی نوٹس جاری کیاگیاہے، ان تمام افراد کو بذریعہ نوٹس آج دن12 بجیجے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے، نوٹسزمیں ان تمام افراد پر واضح کیا گیا ہیکہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔