بانی تحریک انصاف کا دور سیاہ ترین تھا: ملک احمد خان

قصور(آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کا دورسیاہ ترین دور تھا۔اپنے آبائی حلقے میں تقریب سیخطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے،قصبہ کھڈیاں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہروں کوصاف ستھرا رکھنے کے لیے عوام کو بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا، بانی تحریک انصاف کا دورسیاہ ترین دورتھا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عوام کی خدمت  کے لئے دن رات محنت کررہی ہیں، وعدہ ہے ایک ایک یونین کونسل کوماڈل بنائیں گے، ہریونین کونسل کو بااختیار بنائیں گے۔، پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ہم سب نیوزیراعلی پنجاب کا ساتھ دینا ہے۔