لاہور(کرائم رپورٹر)تاج کمپنی نزد مرزا پان شاپ کے علاقے میں 40سالہ واپڈا ملازم بجلی کے کھمبے پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق تاج کمپنی نزد مرزا پان شاپ کے علاقے میں 40سالہ واپڈا ملازم یاسر بجلی کے کھمبے پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمی واپڈا ملازم یاسر کو زندہ نیچے اتار کرکے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا