کرنٹ لگنے سے40سالہ واپڈا ملازم جاں بحق

خرم بھٹی کو ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران کرنٹ لگا ، کارروائی شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 40سالہ واپڈا ملازم جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ سمن آبادمیں کرنٹ لگنے سے 40سالہ خرم بھٹی واپڈا ملازم جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو کے مطابق مذکورہ شخص واپڈا کا ملازم تھا، حادثہ سمن آباد پہلا گول چکر کے قریب پیش آیاٹرانسفارمر مرمت کرتے ہوئے کرنٹ لگاواپڈا ملازم کی شناخت 40 سالہ خرم بھٹی کے نام سے ہوئی پولیس نے لاش کوقبضہ میں لیکرواپڈا ہسپتال منتقل کر دی اور مزید کارروائی شروع کردی