لائن مین کلیم اورعرفان مزدوروں اکرم اورراحیل کیساتھ بجلی بحالی میں مصروف تھے،چاروں موقع پر دم توڑگئے
سیالکوٹ ،کوٹلی لوہاراں (خصوصی رپورٹ )سیالکوٹ کے علاقہ کوٹلی لوہارا ں میں بجلی کے کھمبے پر کام کرتے ہوئے2 گیپکو اہلکاروں سمیت 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اسسٹنٹ لائن مین کلیم آاورعرفان باجوہ دومزدوروں محمداکرم اورراحیل کیساتھ ہیڈمرالہ روڈپرچک کریمی کے قریب سیلابی پانی سے ٹیڑھا ہونے والا کھمبا سیدھا کرکے بجلی بحال کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک 11ہزار وولٹ کا کرنٹ لگنے سے سب ڈویڑن کوٹلی لوہاراں کے اہلکار ہموں گکھڑ کا رہائشی کلیم اللہ ، سیالکوٹ کا رہائشی عرفان باجوہ ، کھجوری وال کا مزدور محمد راحیل اور کوٹلی چندو کارہائشی مزدور محمد اکرم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ریسکیواہلکاروں نے چاروں افرادکی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ز ہسپتال کوٹلی لوہاراں منتقل کردیں۔ مقامی پولیس کے ایس ایچ او شہباز اشرف چیمہ نے نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ کرقانونی کارروا ئی شروع کر دی۔ گیپکو کے افسر اور اہلکار بھی ہسپتال پہنچ گئے۔