40سالہ ریاض بجلی کے کھمبے پر کام کرتے ہوئے کرنٹ کی زد میں آگیا ، پولیس نے کارروائی شروع کردی
لاہور (کرائم رپورٹر) نین سکھ چوک میں افسوسناک واقعہ پیش آیاکرنٹ لگنے سے واپڈا کا ملازم جاں بحق ہوگیاریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملی کہ ایک شخص بجلی کے کھمبے پر کام کرتے ہوئے کرنٹ کی زد میں آگیاریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تاہم متاثرہ شخص موقع پر ہی دم توڑ چکا تھاجاں بحق ہونے والے کی شناخت 40 سالہ ریاض کے نام سے ہوئی ہے جو واپڈا میں ملازم تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی